50ہزار سے زائد خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط تشویشناک ہے،عظت شاہ

50ہزار سے زائد خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط تشویشناک ہے،عظت شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)چیئرمین شاہ عالم بورڈ سید عظمت علی شاہ نے فروری سے 50ہزار روپے اور اس سے زائد خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط لاگو ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے،کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط پر فیصل آبادکے تمام تاجر و صنعتی تنظیموں کی طرف سے 8فروری کے احتجاج کی تائید کرتا ہوں۔