بارہویں سالانہ نظریہ پاکستان کانفرنس کل شروع ہو گی

بارہویں سالانہ نظریہ پاکستان کانفرنس کل شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام بارہویں سالانہ سہ روزہ نظریہئ پاکستان کانفرنس کا آغازکل ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان میں ہو گا۔ اس کانفرنس میں کارکنان تحریک پاکستان، اندرون و بیرون ملک سے نظریہئ پاکستان فورمز کے عہدیداران و کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کے نمائندہ وفود بالخصوص اساتذہئ کرام شرکت کریں گے۔ تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘ سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کی زیر صدارت قومی یکجہتی کی مظہریہ کانفرنس بدھ 26فروری 2020ء تک جاری رہے گی۔ اس کانفرنس کا کلیدی موضوع ”کشمیر بنے گا پاکستان“ ہے۔ کانفرنس کی افتتاحی نشست سوموار 24فروری کو 09:30بجے منعقد ہوگی جس میں محمد رفیق تارڑ کارکنانِ تحریکِ پاکستان (گولڈ میڈلسٹس) کے ہمراہ پرچم کشائی کی رسم ادا کریں گے۔ بعد ازاں وائیں ہال میں شرکاء قومی عہد کی تجدید کریں گے۔ کانفرنس کے پہلے دن سہ پہر اڑھائی بجے چوتھی نشست کے مہمان خاص صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امورپیر سید سعید الحسن شاہ ہوں گے جبکہ اس نشست سے ممتاز علماء ومشائخ خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے دوسرے دن منگل 25فروری کو منعقدہ تیسری نشست سے ممتازسیاسی وسماجی رہنما اوراہل علم ودانش خطاب کریں گے۔چوتھی نشست میں 16 مختلف موضوعات پر گروہی مباحثے منعقد ہوں گے اور شرکاء اپنی تجاویز پیش کریں گے۔کانفرنس کے دوسرے روز اڑھائی بجے سہ پہر پانچویں نشست ”کشمیر حق خودارادیت سیشن“کے عنوان سے منعقد ہو گی جس میں ممتاز کشمیری رہنما و دیگر فاضل مقررین خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے تیسرے دن بدھ 26فروری کومنعقدہ چھٹی نشست سے ممتاز دانشور اور ماہرین تعلیم خطاب کریں گے جبکہ اختتامی نشست میں گروہی مباحثوں کی سفارشات اور آئندہ لائحہ عمل کیلئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔آخر میں کانفرنس کا اعلامیہ اور شرکائے کانفرنس کی منظوری کیلئے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔
کانفرنس