یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں ریاضیات پر چھٹی عالمی کانفرنس شروع

یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں ریاضیات پر چھٹی عالمی کانفرنس شروع

  



لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی(یو ایم ٹی) کے ڈیپارٹمنٹ آف میتھمیٹکس کے تحت ریاضیات پر چھٹی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد یو ایم ٹی کے لاہور کیمپس میں کیا گیا جہاں ماہرین نے دور حاضر میں درپیش مسائل اور چیلنجز کا حل جدید ریسرچ کے ساتھ پیش کرنے کے حوالے سے تبالہ خیال کیا۔ تقریب کا افتتاح ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی، ڈین سکول آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر اقبال، چیئر پرسن آف کانفرنس پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیز الرحمٰن،سی او ڈی میتھمیٹکس سنٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد سعید، کنوینر ڈاکٹر محمد بلال، ڈاکٹر رباب اور دیگر مقررین کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر سٹاف، فیکلٹی، طلہ و طالبات، اندسٹری گورنمنٹ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے لوگو کی بری تعداد بھی موجود تھی۔کانفرنس میں پچاس سے زائد قومی و بین الاقوامی نامور پی ایچ ڈی سکالرز، ریسرچرز، ماہرین اور ینگ سکالرز نے قومی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے جس میں یونیورسٹی آف فری سٹیٹ سا ؤتھ آفریکہ سے پر وفیسر ڈاکٹر ابدون آتانگانا، ماروکو یونیورسٹی سے پر وفیسر ڈاکٹر ذکیہ ہاموچ، ایگری ابراہیم یونیورسٹی آف ترکی سے پر وفیسر ڈاکٹر احمد اوساک اکدیمر، ویسائل گولڈس ویسٹرن یونیورسٹی رامانیاسے ڈاکٹر لِلی آناگران، یونیورسٹی سینس ملائشیاء سے پر وفیسر ڈاکٹر ایم ڈی یوشالفی مِسرو، پرنس سلطان یونیورسٹی سعودی عرب سے پر وفیسر ڈاکٹر تحبت شکیر عبدالجواد، مہران یونیورسٹی جامشورو سندھ سے ڈاکٹر کاشف علی آبرو، پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ڈاکٹر محمد ضعیم الحق، نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکٹر افتخار احمد رانا، لاہور گیریزن یو نیورسٹی سے ڈاکٹر سرمد ارشاد، یونیورسٹی آف آزاد جموں اینڈ کشمیر سے ڈاکٹر محمد تاج و دیگر شامل ہیں۔

چھٹی عالمی کانفرنس

مزید : میٹروپولیٹن 1