پنجاب یونیورسٹی نے مختلف امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے مختلف امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر):پنجاب یونیورسٹی کے ایم اے،ایم ایس سی، بی کام، ایسو سی ایٹ ڈگری ان کامرس اور لاء کے سالانہ امتحان 2020ء کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ریگولر طلباؤ طالبات کے داخلے آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے تحت جمع ہو رہے ہیں جبکہ پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدواروں کیلئے بھی آن لائن ایڈمیشن پورٹل بنا دی گئی ہے۔ لہذا پرائیویٹ اور لیٹ کالج طلباؤ طالبات اپنے داخلہ فارم پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر www.pu.edu.pkپر موجود آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے جمع کروائیں۔