چغتائی پبلک لائبریری کی مقابلہ مضمون نویسی کی تقریب تقسیم انعامات
لاہور (پ ر)چغتائی پبلک لائبریری کی جانب سے مقابلہ مضمون نویسی پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقادکیا گیا جس میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی شاہد سوریا، صدر دبستان اقبال لاہور میاں اقبال صلاح الدین نے مہمان خصوصی شرکت کی اور پوزیشن ہولڈر ز میں نقد انعامات اور شیلڈ تقسیم کیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے کہا کہ مضمون نویسی مقابلوں کا مقصد طلباء میں علامہ محمد اقبال کو پڑھنے اور سمجھنے کا شعور پیدا کرنا ہے تقریب میں چغتائی لائبریری کی منیجر ریحانہ کوثر نے ڈاکومینٹری پیش کی 3ماہ پہلے ہونے والے مقابلہ مضمون نویسی میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کلیم اللہ خان،قندیل زینب،محمد رضوان،اریج واحد،تنزیل الرحمان ودیگر میں انعامات تقسیم کئے گئے چغتائی لائبریری کا اسٹاف محمد اشرف، مدرارا ارم، راحیل مقبول، غلام محی الدین سمیت سٹاف نے بھی شرکت کی۔
تقسیم انعامات