اسمبلی میں نہ آنے پر وزیر اعلیٰ کی گمشدگی کا اشتہار جاری کرینگے،عظمیٰ بخاری

اسمبلی میں نہ آنے پر وزیر اعلیٰ کی گمشدگی کا اشتہار جاری کرینگے،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کا عثمان بزدار کے تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کرنے کا اعلان،مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار سترہ ماہ میں صرفچھ دفعہ اسمبلی آئے۔عمران خان اور بزدار کٹے،مرغیاں اور بھینسیں دے کر قوم کی خوشحالی کے منصوبے لاؤنچ کررہے ہیں۔عمران خان اب کس منہ سے شہباز شریف کے شروع کردہ ہسپتال کا دوبارہ افتتاح کررہے ہیں؟۔عثمان بزدار اس سمبلی کا راستہ بول گئے جس اسمبلی نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ منتخب کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نہ اسمبلی آتے ہیں نہ عوام کا سامنا کرنے کی ہمت کرتے ہیں عظمیٰ بخاری نے مزید کہابزدارصاحب جادو ٹونے پر چلنے کی بجائے اپنے اختیارات استعمال کریں۔بزدار صاحب کو آپ شاپنگ کرنے کیلئے نہیں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ بنایا ہے۔سترہ ماہ میں عثمان بزدار نے شاپنگ کرنے کیلئے علاوہ کچھ نہیں سیکھا۔گیارہ کروڑ عوام کا صوبہ ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے شخص کے حوالے کردیا گیا ہے۔اوپر بڑا بزدار بیٹھا ہے نیچے چھوٹا بزدار بیٹھا ہے۔وفاق اور پنجاب میں دونوں بزدار کی کارکردگی ایک جیسی ہے۔دو نکمے اور بے کار عمران خان اور عثمان بزدار۔بزدار صاحب شہبازشریف کے منصوبوں کے بار بار افتتاح کرنے کی بجائے اپنا منصوبہ شروع کریں۔عمران خان کو مظفر گڑھ میں طیب ادوان ہسپتال کا دوبارہ افتتاح کرتے شرم آنی چاہیے۔عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو کہتے شہبازشریف ہسپتال نہیں بنا رہے۔
عظمیٰ بخاری