تحریک انصافملک کو مسائل کے چنگل سے نکالے گی،سعدیہ سہیل
لاہور(جنرل رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کی حکومت ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے سنجیدہ اورمخلصانہ جدوجہد کر رہی ہے پنجاب میں میرٹ،شفافیت اورترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔ پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود انہیں تعلیم،صحت اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر اربوں روپے صرف کیے جارہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام تحصیلوں میں صاف پانی پراجیکٹ کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ محنت،امانت اوردیانت جیسے سنہری اصول اپنا کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مایوسیوں کو خوشیوں اور تکلیفوں کو راحت میں بدلنے کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔
سعدیہ سہیل