حکومت بحران حل کرنے کیلئے کمیٹیاں نہ بنائے عملی اقدامات کرے،عابد صدیقی

حکومت بحران حل کرنے کیلئے کمیٹیاں نہ بنائے عملی اقدامات کرے،عابد صدیقی

  



لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں جاری بحرانوں پر ٹھوس اقدامات کرنے کی بجائے تحقیقاتی کمیٹیاں بنا کربری الذمہ ہو جاتی ہے مہنگائی اور بحرانوں سے چھٹکارہ صرف کمیٹیاں تشکیل دینے سے نہیں ہو گا۔ اس کے لئے سخت اقدامات کرنے ہوں گے اور حکومت میں بیٹھے مافیوں پر ہاتھ ڈالنا ہو گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے غم و غصہ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے کبھی مرغیاں دیتے ہیں کبھی بھینسیں۔

اور کبھی کٹے دیتے ہیں لیکن حکمران آگاہ رہیں اس طرح کے لالی پاپ زیادہ دیر نہیں چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمرانی حکومت عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے اس کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں جس کی وجہ سے ملک و قوم کا وقت اور پیسہ برباد ہو رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1