تعلیمی اصلاحات کیلئے راجہ یاسر کی سربراہی میں کمیٹی قائم

تعلیمی اصلاحات کیلئے راجہ یاسر کی سربراہی میں کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے نجی جامعات کو تعلیمی نظام میں در پیش مسائل کے حل کیلئے ہائیر ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کا اعلان کر دیا، 8 رکنی کمیٹی کے سربراہ وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں ہوں گے۔ چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان بھی کمیٹی مین شامل، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ساجد ظفر ڈال اور چیئرمین پنجاب ایچ ای سی چال، میاں خالد رحمان ایکریڈائیٹیشن کمیٹی کی جانب سے ریفارم کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ میاں عمران معسود، میجر جنرل عبید اور اویس رؤف بھی کمیٹی ممبران میں شامل۔