معیشت کی مضبوطی کے دعویداروں نے صنعتوں کا بیڑاغرق کیا،نواز پپو

معیشت کی مضبوطی کے دعویداروں نے صنعتوں کا بیڑاغرق کیا،نواز پپو

  



لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر نائب صدر حاجی نواز پپو نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو آسمان تک لے جانے کے دعویداروں نے تجارت، صنعت اور معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے، مصروف ترین مارکیٹوں میں سناٹے ہیں اور حکومت اپنی صفوں میں موجود شوگر اور آٹا مافیہ کو نوازنے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچاس ہزار کی خریدار ی پر شناختی کارڈ کی شرط کو فی الفور ختم کیا جائے۔ شناختی کارڈ کی شرط واپس نہ لی گی تو بہت جلد احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

اورتب تک احتجاج ہو گا جب تک حکومت ہمارے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ کے نفاذ کی شرط کو ختم نہیں کرتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1