عثمان بزدار پنجاب کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں،مومنہ وحید

عثمان بزدار پنجاب کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں،مومنہ وحید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان خان بزدار کے ہر ضلع اور تحصیل کا دورہ کر ر رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ ضلع لیہ میں مفاد عامہ کی 2284 سکیموں پر کام جاری ہے اوران ترقیاتی منصوبوں پر 18 ارب 77 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔


ترقی کے دائرے میں شامل کرکے لیہ کو اس کا حق لوٹائیں گے۔ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ سابق حکومت نے لیہ کے عوام کو بھی زبانی جمع خرچ سے بہلایااور سابق حکمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کرکے لیہ کے عوام کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا۔ ہمارے دور میں لیہ کی محرومیاں دور ہوں گی۔ پنجاب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی مشاورت سے ترقیاتی کام ہوں گے۔لیہ اورتونسہ کو موٹر وے کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے مسائل ہر سطح پر حل کیے جائیں گے۔ڈیرہ غازی خان میں فرانزک لیب پر کام کیا جارہا ہے اورفرانزک لیب کی تعمیر کا کام جلد مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لیہ میں ڈی پی ایس سکول کے قیام کیلئے اقدامات کریں گے۔ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے کام کیا جارہا ہے۔لیہ میں بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی سب کیمپس کو اپ گریڈ کریں گے۔ سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے اورافسران عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں