حکومت نے عوام سے کئے ہر وعدے پر یو ٹرن لیا،عدنان اصغر

حکومت نے عوام سے کئے ہر وعدے پر یو ٹرن لیا،عدنان اصغر

  



لاہور(پ ر) ممبر میڈیا کمیٹی مسلم لیگ (ن) لاہور چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے کیے وعدوں پر ہر وقت یوٹرن لیا جس نے ظاہر کیا کہ حکومت کے قول و فعل میں تضادہے۔ حکومت کا ہروعدہ جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوا لوگوں کو گھر اور نوکریاں دینے کے لالچ میں بلیک میل کیا گیا، انتخابات میں لوگوں کو جو امیدیں وابستہ تھیں ان پر پانی پھر گیا۔ انہوں نے کہالوگ دیکھنا چاہتے تھے کہ حکومت ملک میں دودھ کی کون سے نہریں نکالے گی وہ سب امیدیں اب دفن ہوچکی ہیں۔

عدنان اصغر

مزید : میٹروپولیٹن 1