تجاوازات منافع خوروں کیخلاف آپریشن فٹ پاتھوں پر قائم سٹال مسمار 13گرفتار

تجاوازات منافع خوروں کیخلاف آپریشن فٹ پاتھوں پر قائم سٹال مسمار 13گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے مغلپورہ، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈنے ٹھوکر نیاز بیگ سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا۔افسران نے کاروائیاں کرتے ہوئے فٹ پاتھ اور سڑکوں کے دونوں اطراف غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کا صفایا کرایا۔دوران آپریشن ریڑھیوں، پھٹوں، ٹائروں، سلنڈروں سمیت د یگر سامان کو تحویل میں لے لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ جہاں کہیں تجاوزات کی اطلاع ملتی ہے فوری طور پر ٹیمیں موقع پر پہنچ کر تجاوزات کو ختم کروا رہی ہیں دریں اثناء پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 237 مقامات کو چیک کیا گیا اور 35خلاف ورزیاں پائی گئیں،32 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ 11 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا،13 افراد کو حراست میں لے کر02 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کی روک تھام کے لئے عوام کو بھی انتظامیہ کا ساتھ دینا چاہیے اور ایسے عناصر کی نشاندہی کرنی چاہیے۔