کامل علی آغا نے مسلم لیگ ہاؤس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

کامل علی آغا نے مسلم لیگ ہاؤس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینٹر کامل علی آغا نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں چوہدری ظہور الہٰی شہید کے نام کا پودا لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سجاد بلوچ، ملک حق نواز سنگلہ، سعید کھرل، صدف بٹ،شیخ عمرو دیگر مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ پاکستان کو سرسبز شاداب بنانے کیلئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہونگی اور حکومت کے کلین گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں ہر مسلم لیگی کارکن و عہدیداران شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیے اور اپنے اور اہل خانہ کے ہمراہ پودے لگائیں تاکہ ہمیں پاک و صاف ہوا حاصل ہوسکے۔

کامل علی آغا

مزید : میٹروپولیٹن 1