تحریک انصافمتوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرے گی،کاشان خان

تحریک انصافمتوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرے گی،کاشان خان

  



لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے راہنماء کاشان خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔صحت انصاف کارڈ پاکستان کی تاریخ کا ایسا منصوبہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب اور لاچار کے لیے کام کر رہی ہے، صحت انصاف کارڈ غریبوں کے لیے امید کی کرن ہے، غریبوں کو اسپتال لانے لے جانے کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ہر قسم کی سرجری اور کنسلٹینسی سمیت تمام سہولتیں مہیا ہوں گی۔ کارڈ رکھنے والا معیاری اسپتال میں علاج کروا سکتا ہے۔ صحت کارڈ کے ذریعے 7 لاکھ 20 ہزار روپے کا علاج ممکن ہے، اسے بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔ صحت انصاف کارڈ سے 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف غربت اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔

کاشان خان

مزید : میٹروپولیٹن 1