”عدالت صدیق اکبر“سیمینار امن کو فروغ دیگا،اشرف جلالی

”عدالت صدیق اکبر“سیمینار امن کو فروغ دیگا،اشرف جلالی

  



لاہور (پ ر)تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام آج مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں ”عدالت سیدناصدیق اکبر سیمینار“ کا انعقاد کیا جائے گا۔سیمینار کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے مرکز صراط مستقیم میں تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی،علامہ فرمان علی حیدری،ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی،میاں محمد شفیع جلالی،علامہ محمد صدیق مصحفی،علامہ محمد رضاء المصطفی رازی،علامہ محمد فیاض فرقانی اور دیگر نے شرکت کی۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا عدالت صدیق اکبرؓ سیمینار معاشرے میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔حضرت صدیق اکبر ؓ کی امانت،صداقت،عدالت،شجاعت،نے دین اسلام کے تحفظ،عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کیلئے کلیدی کردار ادا کیاہے۔آپ کی صداقت و عدالت پر زبان طعن دراز کرنا قرآن مجید پر طعن کرنے کے مترادف ہیں۔معاشرے میں گستاخانہ کلچر بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کا فوری نوٹس لیں۔

اشرف جلالی

مزید : میٹروپولیٹن 1