کپتان چار سیٹوں والی پارٹی سے بلیک میل ہو رہے ہیں،الطاف شاہد

کپتان چار سیٹوں والی پارٹی سے بلیک میل ہو رہے ہیں،الطاف شاہد

  



لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ کپتان چارسیٹوں والی پارٹی سے بلیک میل ہورہے ہیں۔وفاقی حکومت نے ابھی تک اتحادی پارٹیوں کاچارٹرآف ڈیمانڈ پورا کرنے کے سواکچھ نہیں کیا، عام آدمی کااحساس محرومی بڑھ گیا۔ مصلحت پسند اور مفادپرست حکمران نظام تبدیل نہیں کرسکتے۔نااہل حکمران ٹولے نے نام نہادتجربات کے نام پرریاستی نظام کومزید بگاڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے منفی طرزسیاست کی نحوست سے پاکستان پر اندھیرا چھا گیا ہے۔متعدد سیاسی تنازعات میں الجھی پی ٹی آئی کاعدلیہ کیخلاف ایک نیا محاذ کھولنا ناقابل فہم ہے۔پی ٹی آئی نے نیا پاکستان بنانے کی آڑ میں مادروطن کاحلیہ بگاڑدیا۔مرکز اورسندھ سمیت صوبوں میں مافیا زکوسرکاری سرپرستی حاصل ہے۔ حکمران طبقہ مہنگائی سے متاثر نہیں ہوتا،یہ آدم خور بھوت توبیچارے عوام کو چباتا ہے۔ وہ اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملک میں تھوک کے حساب سے بحران پیداکرنے کابیڑااٹھایا ہے۔پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی میں سے کسی جماعت کی قیادت دیرینہ مسائل پرقابوپانے کیلئے سنجیدہ نہیں۔

الطاف شاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1