مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کیا جائے،بابر محمود

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کیا جائے،بابر محمود

  



لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر ظلم وستم بند کرے اور کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قر ارداوں کے مطابق فوری حل کرے۔ پاکستانی عوام کشمیریوں کے خلاف ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چھ مہینے سے کشمیر کو جہنم بنا دیا گیا ہے،لوگ قید و بند کی صعوبتوں میں بھی بھارتی مظالم کے سامنے سیسیہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ڈٹے ہوئے ہیں،میں کشمیریوں کے عزم اور ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔پوری پاکستان اپنے کشمیر بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

بابر محمود

مزید : میٹروپولیٹن 1