وزراء صرفپریس کانفرنس کو کارکردگی سمجھنے سے گریز کریں،رابعہ فاروقی

وزراء صرفپریس کانفرنس کو کارکردگی سمجھنے سے گریز کریں،رابعہ فاروقی

  



لاہور(پ و) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ وزراء صرف پریس کانفرنس کو اپنی کارکردگی سمجھنے سے گریز کریں، ہر وزیر پریس کانفرنس کرکے سمجھتا ہے کہ اس نے عوام کی خدمت کی ہے، عمران نیازی بھی سیاسی بیانات کو ہی اپنی کارکردگی سمجھ رہے ہیں، ڈیڑھ سال میں حکومت کی کارکردگی صفر ہے اور صرف پریس کانفرنس پر ہی روز دیا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ کسی ایک محکمہ کی کارکردگی قابل ذکر نہیں ہے، پریس کانفرنس میں وزیر اپوزیشن کو ہدف بنانے کے علاوہ اپنے محکمہ کی کارکردگی بھی بیان کریں۔

، وہ بتائیں کہ ایک سال میں حکومت نے اب تک عوام کی فلاح کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں، انہوں نے کہاکہ ایک سال میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے اورپورے ملک میں بے چینی نے جنم لیا ہے، پنجاب میں ڈینگی کے حملہ کی وجہ سے حکومت کی ناقص کارکردگی ہے، حکومت نے ڈینگی سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات نہیں کئے، اسی طرح واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے کئی بیماریاں پھیل رہی ہیں مگر وزراء صرف پریس کانفرنس تک محدود ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1