لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں ریکور ی ڈے،افسران بھی متحرک

لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں ریکور ی ڈے،افسران بھی متحرک

  



لاہور(پ ر)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو کی جانب سے آٹھوں سرکلز میں گزشتہ روز ریکوری ڈے کے طور پر کام کیا گیا جہاں تمام افسران اور اسٹاف نے فروری کے مہینے کے آخری ہفتے میں کمپنی کی ریکوری کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہر ہفتے کو تمام سرکلز مختلف سب ڈویثزنز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد عمل میں لاتے تھے جہاں صارفین کی بجلی سے متعلق تمام شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاتا تھا۔ تاہم رواں ہفتے وفاقی سیکرٹری توانائی عرفان علی کی ہدایات پر کھلی کچہریاں منسوخ کر دی گئی تھیں۔چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایات کے مطابق افسران نے ریکوری ڈے پر بھر پور طریقے سے کام کیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے اس حوالے سے جو انسپکشن ٹیم تشکیل دی تھی انہوں نے تمام سرکلز کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور ریکوری مہم کا جائزہ بھی لیا۔ واضح رہے کہ اس کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کو ڈٹیکشن بلز چارج کرنے اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

افسران متحرک

مزید : میٹروپولیٹن 1