الحمراء دنیا کے ساتھ مثالی تعلقات مستحکم کر رہا ہے،جیری می ڈیئر

الحمراء دنیا کے ساتھ مثالی تعلقات مستحکم کر رہا ہے،جیری می ڈیئر

  



لاہور(پ ر)انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جیری می ڈئیرنے لاہورآرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان سے ملاقات کی، مختلف ثقافتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری جیری می ڈئیر کو الحمراء کمیٹی روم میں لاہورآرٹس کونسل الحمراء کی ادبی وثقافتی سرگر میوں پر بریف کیا گیاجس پر انھوں نے کہا کہ الحمراء پاکستانی آرٹ کے ذریعے دنیا کے ساتھ مثالی وشاندار ادبی وثقافتی تعلقات مستحکم کر رہا ہے،پاکستان ایک پرامن ملک ہے، اس کا ثقافتی حسن دیدہ زیب ہے،انھوں نے الحمراء میں جاری ایل ایل ایف کے مختلف سیشن میں بھی شرکت کی،دانشوروں کی گفتگو سنی اور الحمرا کے احسن کردار کی تعر یف کئے بغیر نہ رہا سکے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے کہا کہ الحمراء ادب وثقافت کا گہوارہ ہے،دنیا ہماری اقدار کی معترف ہے،21ویں صدی کی تقاضوں کے مطابق نئی نسل کو فنون لطیفہ کی تعلیم وتربیت مہیاکر رہے ہیں،نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں جن کے وژن کو اعلی ٰ اقدار سے اہم آہنگ کرنے کے لئے روز نت نئے پروگرام پیش کئے جارہے ہیں،الحمراء اپنی اقدار کا امین ہے،اس ادارے کی کارکردگی سے بے حد متاثر کن نتائج برآمدہورہے ہیں جس کا ثبوت عالمی سطح کے وفود کا گاہے بگاہے الحمراء کا رخ کرنا ہے،دنیا ہمارے پر ُامن رویوں سے آشکار ہوچکی ہے،ہم اپنے ملک کے سوفٹ امیج کو بہتر بنانے میں شب وروز مصروف عمل ہیں،انھوں نے کہا کہ ہمارایہ عزم اس پختگی سے جاری رہے گا،الحمراء اپنی احسن روایات کی پاسداری کر رہا ہے۔انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جیری می ڈئیرکے ہمراہ پاکستانی صحافیوں کے وفد کو بھی الحمرا کی سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا گیاجسے وفد نے بھر پور سراہا۔

جیری می ڈیئر

مزید : میٹروپولیٹن 1