پاکستان ریلوے کا سیفٹی آڈٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا سیفٹی آڈٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

  



کراچی(این این آئی) پاکستان ریلوے نے پہلی بارسیفٹی آڈٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان کے مطابق 25 فروری کو میٹنگ میں سیفٹی آڈٹ سسٹم سفارشات پیش کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ریلوے نے کہا کہ سیکیورٹی کی بہتری کا 20گریڈ کا افسر تمام امور کا ذمہ دار ہوگا، سانحہ تیزگام کی رپورٹ پر 3سینئر افسران پر کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی سانحہ سے متعلق تینوں رپورٹوں کا جائزہ لے رہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ کمیٹی تیزگام میں آگ لگنے کے 3امکانات کے تحت کام کر رہی ہے، سلنڈر سے آگ لگنا، شارٹ سرکٹ سے یا چنگاری سے آگ پھیلنے کا جائزہ لے گی، ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزید : کامرس