خربوزے کی کاشت کیلئے زرخیز میرا زمین کا انتخاب ناگزیر،محکمہ زراعت

خربوزے کی کاشت کیلئے زرخیز میرا زمین کا انتخاب ناگزیر،محکمہ زراعت

  



فیصل آباد (اے پی پی) محکمہ زراعت نے خربوزے کی منظور شدہ قسم ٹی 96 اور ترقی دادہ قسم راوی کاشت کرنے سمیت شرح تخم ایک سے ڈیڑھ کلوگرام فی ایکڑ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ خربوزے کی کاشت کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی زرخیز میرا زمین کا انتخاب کیاجائے تاہم خربوزے کی کاشت ہر قسم کی زمین پر کی جا سکتی ہے مگر زرخیز میرا زمین میں خربوزے کی کاشت سے زیادہ بہتر پیداوار کا حصول یقینی ہو سکتاہے نیز مذکورہ زمین میں نامیاتی مادے کی مناسب مقدار بھی ہونی چاہیے جس کیلئے اگر زمین میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر ملا دی جائے تو اس سے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار زمین تیار کرنے کیلئے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور اس کے بعد تین سے چار دفعہ عام ہل چلایا جائے اس کے علاوہ ہر مرتبہ ہل چلانے کے بعد سہاگہ بھی دیاجائے تاکہ ڈھیلے وغیرہ ٹوٹ جائیں اور زمین نرم اور بھر بھری ہوجائے۔انہوں نے خربوزے کے طریقہ کاشت کے بارے میں بتایا کہ تیار شدہ زمین میں دوسے اڑھائی میٹر کے فاصلے پر پٹڑیاں بنائی جائیں اوران پٹڑیوں کے درمیان آدھا میٹر چوڑی نالی ہونی چاہیے۔

مزید : کامرس