نور مالک کی پہلی سرائیکی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  نور مالک کی پہلی سرائیکی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ نور مالک کی پہلی سرائیکی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔اعلی تعلیم حاصل کر کے شو بز میں داخل ہونے والی نور مالک نے کہا کہ وہ سکرپٹ پڑھ کر ڈرامہ یا فلم سائن کریں گی۔فلمسٹار ماڈل نور نے مزید کہا کہ لاہور کے سٹوڈیوں کو پھر سے آباد کرنا چاہیے حکومت کو انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دے کر اس کی سرپرستی کرنی چاہیے جبکہ پی ایس ایل کے میچوں کو پاکستان میں منعقد کرنے میں سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے جنہوں نے بخوبی دنیا کو پاکستان کے پر امن ملک ہونے کا پیغام دنیا میں پہنچایا۔

مزید : کلچر