آمنہ الیاس کی فلم ”مستانی“ رواں سال ریلیز ہوگی

  آمنہ الیاس کی فلم ”مستانی“ رواں سال ریلیز ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کی فلم ”مستانی“ رواں سال ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں اداکار عفان وحید اور آمنہ الیاس مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس کی کہانی رومانوی ہونے کے ساتھ ساتھ پرمزاح بھی ہے۔ذرائع کے مطابق فلم کے زیادہ تر مناظر کی عکس بندی اسلام آباد اور راولپنڈی میں کی جارہی ہے۔ ہدایت کار عثمان رضوی نے فلم بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی عکس بندی مارچ تک مکمل کی جائے گی اور فلم رواں سال گرمیوں میں سینما کی زینت بنے گی۔ فلم میں آمنہ الیاس ایک منفرد اور پاور فل رول میں دیکھائی دیں گی۔

مزید :

کلچر -