ہمیشہ معیاری پراجیکٹس کو ترجیح دی ہے، ماڈل ڈیشی خان

ہمیشہ معیاری پراجیکٹس کو ترجیح دی ہے، ماڈل ڈیشی خان

  



لاہور (فلم رپورٹر)معروف اداکار و ماڈل ڈیشی خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ان دنوں ٹی و ی کمرشلز میں کام کررہاہوں۔میں نے ہمیشہ ان پراجیکٹس کو ترجیح دی ہے جن میں پرفارمنس کا مارجن موجود ہو۔ جیسے ہی کوئی نئی ڈرامہ سیریل ملی تو اس میں بھی اپنا آپ منواؤں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں ڈرامہ سیریل”جگنو“، ”رسمیں“اور مختلف چینلز کی کرائم سٹوریز میں اداکاری کر چکاہوں اس کے علاوہ میں فلم”جنون عشق“میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکاہوں۔

اس کے ساتھ ساتھ متعدد ویڈیو سونگزمیں بھی ماڈلنگ کر چکاہوں۔ڈیشی خان نے مذید کہاکہ پاکستان میں اداکاری کا بہت زیادہ سکوپ ہے۔

اور ٹیلنٹڈ لوگ اپنا نام بنا رہے ہیں۔میں بھی جلد پرستاروں کو ایک سرپرائز دوں گا۔

مزید : کلچر