13ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ شپ 25 مارچ سے شروع ہوگی

13ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ شپ 25 مارچ سے شروع ہوگی

  



اسلام آباد(آئی این پی)13 ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ شپ 25 مارچ سے شروع ہوگی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے باؤلر حصہ لیں گے۔

اور چمپئن شپ میں گیارہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے ہیں جن سنگلز پروفیشنل، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف، لیڈیز، انڈر-12، میڈیا، انٹر سکول، انٹر کالج اور انٹر یونیورسٹی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم مارچ سے کھول دی جائیگی اورچمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے باؤلرز اپنے ناموں کا 20 مارچ سے قبل کرواسکتے ہیں۔ چیمپئن شپ 30 مارچ تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی