انڈر21گیمز، تحصیل مقابلے صوابی نے جیت لئے

  انڈر21گیمز، تحصیل مقابلے صوابی نے جیت لئے

  



پشاور(این این آئی)انڈر21گیمز کے سلسلے میں منعقدہ صوابی کے انٹر تحصیل کھیلوں کے مقابلوں میں تحصیل صوابی کے کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس اوصوابی طارق محمد تھے،جنہوں نے جیتے والی ٹیموں کو ٹرافیاں دیں۔سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواکے زیر اہتمام صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری انٹر تحصیل 21گیمزکی مناسبت سے صوابی میں منعقدہ گیمزکے فٹ بال ٹورنامنٹ صوابی نے جیت لئے۔

،فاتح ٹیم نے فائنل میچ میں ٹوپی تحصیل کو ہرایا۔اس طرح کبڈی،بیڈمنٹن،رسہ کشی،والی بال اور سکواش کے مقابلوں میں صوابی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ٹوپی تحصیل کے کھلاڑی دوسری پوزیشن جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی