ٹینس چمپئن شپ 28 فروری سے شروع

ٹینس چمپئن شپ 28 فروری سے شروع

  



کراچی(آئی این پی)پانچویں میکڈو نلڈ ٹینس چمپئن شپ 28 فروری سے کراچی میں شروع ہو گی۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر اور ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر خالد رحمانی نے بتایاکہ چمپئن شپ میں ملک سے سینئر اور جونیئر مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز انڈر-18 سنگلز اور ڈبلز، گرلز انڈر-18 سنگلز اور ڈبلز، بوائز انڈر-14 سنگلز، بوائز انڈر-12 سنگلز اور ڈبلز، اور 35 پلس ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ چمپئن شپ 7 مارچ تک جاری رہے گی۔ چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی