ملتان سلطانز،اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ،شائقین کا جم غفیر سٹیڈیم میں امڈ آیا

ملتان سلطانز،اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ،شائقین کا جم غفیر سٹیڈیم میں ...

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا لاہو ر میں یہ پی ایس ایل کا دوسرا میچ تھا پہلے میچ کی طرح اس میچ کو دیکھنے کے لئے بھی شائقین کرکٹ کی ایک بہت بڑی تعدا د نے سٹیڈیم کا رخ کیا اور میچ سے لطف اندوز ہوئی جبکہ شائقین کرکٹ میں اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کا بھرپور جذبہ بھی دیکھنے میں آیا میچ شروع ہونے سے دو گھنٹے قبل ہی شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد سٹیڈیم کے باہر موجو د تھی میچ کے لئے سیکورٹی کے نہایت سخت انتظامات کئے گئے تھے اور ٹریفک کے لئے بھی خصوصی پلان تیار کیا گیا تھا دور دراز سے میچ دیکھنے کے لئے آئے شائقین نے پی ایس ایل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں میچ ہونے کی بہت خوشی ہے مگر سب سے بڑھ کر اس بات کی خوشی ہے کہ اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہورہے ہیں اس موقع پر شائقین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں میچ منعقد ہونے کی بہت خوشی ہے عادل، عاصم،ہارون،وقار،ریحان،شکیلہ،ترحیم، نوشابہ،عالیہ، صائمہ،بابر،عاطف،کاشف، فرحت اور راحت نے کہا کہ یہ لیگ پاکستان کی ہے او ر شائقین کی بھرپور شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہاں پر کھیلوں کے لئے ماحول پر امن ہے اس موقع پر شائقین نے اپنی اپنی ٹیموں کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی