ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا کرکٹ ٹورنامنٹ،فیملی فیسٹول کرانے کا اعلان

  ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا کرکٹ ٹورنامنٹ،فیملی فیسٹول کرانے کا ...

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور نے 20مارچ سے ڈی ایچ اے لاہور میں DHAپریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اینڈ فیملی فیسٹول کرانے کا اعلان کردیا رنگارنگ تقریب میں DHAپریمیئرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ابتدائی فیسٹول کے لوگو کی لانچنگ۔صدر سپورٹس کمیٹی رفاقت کیانی نے صدر ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ابوبکر بھٹی اور دوسرے عہدیدراوں کی موجودگی میں ڈی ایچ اے پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لوگو کو پیش کیا۔ لوگو کی لانچنگ کے موقع پر چیئرمین آصف جہانگیر، صدر ابو بکر بھٹی، وائس چیئرمین عرفان میؤ، رانا جاوید، عرفان بھٹی، احسن علی، عقیل عباس ملک، رفاقت کیانی اور جسٹرڈ ڈیلر کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی