ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ،ویسٹ انڈیز نے تھائی لینڈ کو 7وکٹوں سے ہرادیا
پرتھ (اے پی پی)آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز نے تھائی لینڈ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہفتہ کو پرتھ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں تھائی لینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنائے، نیناپت 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، سٹفنی ٹیلر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن نے ہدف 16.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان سٹفنی ٹیلر نے 26 اور شیمائن کیمپبیل نے 25 رنز بنائے، سٹفنی ٹیلر کو میچ کی بہترین پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔