انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز، انٹر تحصیل مقابلوں میں رسہ کشی اور ایتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر

  انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز، انٹر تحصیل مقابلوں میں رسہ کشی اور ایتھلیٹکس ...

  



پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز کا سلسلہ میں ڈسٹرکٹ دیر اپر میں رسہ کشی اور ایتھلیٹکس کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،رسہ کشی فائنل میں لرجم تحصیل نے دیرتحصیل کو دو ایک سے شکست دیدی، جبکہ ایتھلیٹکس میں لرجم تحصیل نے تین گولڈ چار سلور میڈلز جیت کر 45 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، دیر دو گولڈ تین سلور میڈلز جیت کر 44 پوائنٹس کے ساتھ دوسری نمبر پر رہی،اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مختیارحسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

،ان کے ہمراہ ضلعی ایجوکیشن آفیسر سید طاہر شاہ کاکا خیل،سپورٹس اسسٹنٹ ابرار احمد، ممتاز سماجی شخصیت رائل شاکر سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں،انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح دیر اپر میں بھی انٹر تحصیل مقابلے جاری ہیں،گزشتہ روز رسہ کشی اور ایتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر ہوئے جس میں رسہ کشی کا فائنل لرجم تحصیل نے دیر تحصیل کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی،ایتھلیٹکس مقابلوں کے سو میٹر، دوسو میٹر، اور جیولن تھر و میں اسد اللہ نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جیولن تھرو میں اسد اللہ نے گولڈ، شاٹ پٹ میں نعیم نے گولڈ میڈل اور ڈسکس میں فاروق نے گولڈ میڈل جیت کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں دیر اپر نے واڑی تحصیل کو دو صفر جبکہ لرجم تحصیل نے کلکوٹ تحصیل کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختیارحسین نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ انٹر ڈسٹرکٹ کے مقابلوں کیلئے بہترین ٹیم تیارکرے تاکہ تین مارچ سے شروع ہونے والے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں اپنے ضلع کیلئے زیادہ سے زیادہ میڈل جیت سکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی