ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا میچ آج کھیلا جائے گا
پرتھ۔(اے پی پی)آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں (آج) اتوار کو واحد میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں۔ اتوار کو گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
، میگا ایونٹ میں (کل) پیر کو پہلا میچ میزبان آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں میچز پرتھ میں کھیلے جائیں گے۔