وادی شوگران اور ناران میں ہیلی سکائنگ کا انعقاد، غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت

  وادی شوگران اور ناران میں ہیلی سکائنگ کا انعقاد، غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت

  



راولپنڈی: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی شوگران اور ناران میں 16 سے 22 فروری تک ہیلی سکائنگ کا انعقاد کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آئی ایس پی آر اور افینیٹی کے مشترکہ تعاون سے ایونٹ کا انعقاد ہوا۔ ایونٹ کا مقصد ملکی سیاحت کا فروغ اور وطن کی خوبصورتی کا اجاگر کرنا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں دنیا بھر سے 60 سے زائد غیر ملکی سکئیرز نے حصہ لیا۔

غیرملکی مہمانوں کی بہت بڑی تعداد بھی سکئینگ سے محظوظ ہونے کیلئے وادی پہنچی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکا، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، سپین، جرمنی، فرانس، آسٹریلیا اور اٹلی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی