علی ظفر کیخلاف دائرہتک عزت کا دعو یٰ، سماعت روکنے کا حکم جاری

علی ظفر کیخلاف دائرہتک عزت کا دعو یٰ، سماعت روکنے کا حکم جاری

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کے خلاف دائرہتک عزت کے دعو یٰ کی سماعت روکنے کا تحریری حکم جاری کردیاہے،ایڈیشل سیشن جج امجد علی شاہ نے 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے،عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کے ہتک عزت دعوؤں ایک ہی نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں، گلوکارعلی ظفر کا دعویٰ پہلے ہی زیر سماعت ہے اور اس میں گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ ہوچکے ہیں، گلوکارعلی ظفر نے ضابطہ دیوانی کی دفعہ 10 کے تحت گلوکارہ میشا شفیع کے ہتک عزت دعویٰ پر سماعت روکنے کی استدعا کی ہے، اگر علی ظفر کا میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت دعویٰ مسترد ہوا تو میشاء شفیع کے دعویٰ پر سماعت کی جائے گی، اگرگلوکار علی ظفر میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت کے الزامات ثابت نہ کر سکے تو میشاء شفیع کے دعویٰ پر سماعت شروع کی جائے گی۔

مزید : علاقائی