شہریوں کی حفاظت کیلئے جان قربان کرنیوالوں پر فخرہے،بابرسعید

  شہریوں کی حفاظت کیلئے جان قربان کرنیوالوں پر فخرہے،بابرسعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزرائے بابر سعیدنے شہید کانسٹیبل سعید احمد کی 29 ویں اور رحمت علی کی چوتھی برسی کے موقع پر شہداء کی بہادری اور لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے جان دینے سے بھی دریغ نہ کرنیوالیجوان محکمہ پولیس کا فخر ہیں، ڈی آئی جی آپریشنزرائے بابر سعید کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر کے زیر انتظام شہید کانسٹیبل سعیدکی آخری آرام گاہ بدوداھوا قبرستان گڑھی شاہو،کانسٹیبل رحمت علی شہیدکی آخری آرام گاہ جھٹولاں والا قبرستان کاہنہ پرتقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی ایس پی کاہنہ سرکل سید اقبال شاہ، ڈی ایس پی مغلپورہ عاطف معراج،شہداء کے ورثاء،پولیس افسران و جوان اور اہل علاقہ نے تقریبات میں شرکت کی۔ لاہور پولیس کے مسلح دستوں نے شہداء کی قبروں پرسلامی دی اور پولیس کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔اس موقع پر شہداء کے درجات بلندی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔یاد رہے کانسٹیبل سعید احمدشہیدٹریفک سٹاف میں تعینات تھے۔ 1991 ء میں آج ہی کے دن میکلوڈ روڈ گارد پر جارہے تھے کہ جرائم پیشہ افراد نے آپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شہید ہو گئے تھے، کانسٹیبل رحمت علی شہید اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ گجومتہ موجود تھے کہ مجرمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کے نتیجہ میں شہید ہو گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -