پی ایس ایل سکیورٹی اجلاس

  پی ایس ایل سکیورٹی اجلاس

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پاکستان سپر لیگ فائیوکے میچز کی سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے حوالے سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان کی سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں آپریشن کمانڈر سیف سٹیز اور ڈی ایس پیز نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میچز کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر سی اواو اکبر ناصر خان کا ہدایات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب پولیس اینٹی گریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹرکے تمام تر ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔لاہورپولیس کے ساتھ مکمل تعاون اور پی سی بی حکام سے بھی رابطے میں رہا جائے،ان کا مزید کہنا تھاکہ ایل ٹی ای ہینڈ سیٹ،فیشل ریکگنائزیشن کیمروں کے ذریعے سرویلنس کو یقینی بنایا جائے۔تمام روٹس کو محفوظ بنانے اور مانیٹرنگ کے لیے مکمل طور منصوبہ بندی کیاجائے،پی پی آئی سی تھری سنٹر میں لاہور پولیس کی جانب سے تعینات ایس پی آپریشن کمانڈر ہنگامی صورتحال اور بروقت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کریگا،سی او او سیف سٹیز کا مزید کہنا تھا کہ فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،واضح رہے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سٹیڈیم کے اندر باہر،گردونواح اور روٹس کو600 سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید : علاقائی