اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، گزشتہ ہفتے کے دوران شہر بھرکے104 مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 135 دستے روانہ کئے گئے، سیکرٹری جنرل یو این او کی لاہورآمدکے موقع پر اینٹی رائٹ فورس کے 400 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے، مختلف یونینز کے18 سے زائد احتجاج وریلیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا،مختلف مظاہروں میں 1600 سے زائد افراد کو منتشر کیا گیا۔

، مشتعل مظاہرین سے نمٹنے کیلئے سپیشل رائٹ کنٹرول گروپ کوبھی فیلڈ میں تعینات کیا گیا،پی ایس ایل سیزن فائیو میچز کے دوران اینٹی رائٹ فورس کو خاص لباس میں تعینات کیا گیا، سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی پر 2700 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے،اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں نے ضلع کچہری سے 200 سے زائد افراد کو منظم انداز میں منتشر کیا گیا، گزشتہ ہفتے کے دوران پریس کلب چوک سمیت 06 اہم شاہرائیں کلیئر کروائی گئیں۔

مزید : علاقائی