ناقص میٹریل سے دروازہ تیار کرنے پرہرجانہ کا دعویٰ
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے لوہے کا مین گیٹ اورگرل ایڈوانس رقم لینے کے باوجود ناقص میٹریل سے تیار کرکے دینے اور اس کو تبدیل نہ کرنے پر نعمان سٹیل ورکس کے خلاف2لاکھ 70ہزار روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائرکردیاہے،عدالت نے مذکورہ سٹیل ورکس مالک سے 5مارچ تک جواب طلب کرلیا،درخواستگزار اقبال سعید کے مطابق اس نے نعمان سٹیل ورکس لوہے کا گیٹ اورگرل بنوائی اورایک لاکھ 30ہزار روپے اداکئے،اس کے باجود ناقص میٹریل سے تیار کیا گیا۔
جس کی شکایت کی گئی اور اسے تبدیل کرنے کا کہا تو انکارکردیاگیا،وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔