مقبوضہ وادی،کرفیو کو 202روز مکمل،بھارتی ریاستی دہشتگردی میں 2کشمیری شہید

  مقبوضہ وادی،کرفیو کو 202روز مکمل،بھارتی ریاستی دہشتگردی میں 2کشمیری شہید

  



سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سرچ آپریشن کی آر میں اننت ناگ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ایک نوجوان کی شناخت مقامی کمانڈر فرقان کینام سے ہوئی ہے، وادی میں 202 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے، مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے، 5 اگست سے وادی میں انٹرنیٹ سروس بند ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق قابض فوج پراکسی کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔

مقبوضہ وادی

مزید : صفحہ اول