وزیراعظم آج میانوالی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم آج میانوالی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے

  



میانوالی(آن لائن) وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے وہ نمل کالج موسی خیل کے فارغ التحصیل طلباء میں سالانہ کانووکیشن کے موقع پر اسناد کی تقسیم اور نمل کالج کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کریں گے اورکندیاں جنگلات میں نئی 10 بلین سونامی ٹریز شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار وفاقی وزیرماحولیات و موسمی تبدیلی وزیر جنگلات پنجاب وزیر اطلاعات وفاقی و صوبائی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، کندیاں فاریسٹ سب ڈو یژن میں 100 ایکڑز پہ 30 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے اور پودے لگانے کا کام جاری بھی ہے وزیراعظم یہاں آکر خود بھی پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان

مزید : صفحہ اول