وزیراعظم کا وژن،مسائل کا حل جنگ نہیں مذاکرات سے ممکن، فردوس

  وزیراعظم کا وژن،مسائل کا حل جنگ نہیں مذاکرات سے ممکن، فردوس

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ویژن ہے کہ مسائل کا حل جنگ سے نہیں مذاکرات سے ہی ممکن ہے، یہ عمران خان کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے،، امریکہ اور طالبان کے مابین 29فروری کو معاہدے پر دستخط خطے کے امن و استحکام کیلئے اچھی خبر ہے، اس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہفتہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پ اپنے بیان میں کہا کہ معاون خصوصی نے کہا کہ افغانستان میں امن ترقی اور خوشحالی افغانیوں کاحق ہے،افغان بھائیوں، بہنوں اور بچوں نے نسل درنسل بدامنی کی بدقسمت صورتحال کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے، امن معاہدہ اس جانب اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن و استحکام دراصل جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کا باعث بننے کا پاکستان اکلاس کے ساتھ افغان عمل میں مثبت کردار ادا کیا ہے،وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فریقین تشدد میں کمی اور امن معاہدے کیلئے تیار کامیابی سے آگے بڑھیں۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول