مریم نواز کے بیرون ملک جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے،شیخ رشید
لاہور(این این آئی) وزیر ریلویز شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے بلکہ ان کے اپنے گھر کے بھی مسئلے مسائل ہیں،بلاول بھٹو کو اپنا صدقہ دیتے رہنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان اگر جلسہ کرنے آئے تو حلوے اور سموسوں سے تواضع کریں گے لیکن اگر دھرنا دینے آئے تو دھر لئے جائیں گے اور میں پالیسی بیان کر چکا ہوں،آٹے کا بحران ساز ش تھا تاہم چینی کا بحران تھا، عمران خان اس میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے، مہنگائی ہماری اپوزیشن اور سوتن ہے، اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا تو لوگ ہمارے رشتہ دار نہیں،کل پیر سے لاہور، گوجرانوالہ کے درمیان شٹل ٹرین چلانے جارہے ہیں جس کا کرایہ 100 روپے ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلویز ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
شیخ رشید