فروغ نسیم غیر جمہوری قوتوں کے آلہ کار وزارت سے ہٹایا جائے،پاکستان بار کونسل

فروغ نسیم غیر جمہوری قوتوں کے آلہ کار وزارت سے ہٹایا جائے،پاکستان بار کونسل

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بار کونسل نے بیرسٹر فروغ نسیم کو وزیر قانون کے منصب سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ انور منصور خان نے کہا متنازعہ بیان کا حکومت اور متعلقہ شخصیات کو علم تھا، عدلیہ کو بدنام کرنے کے ماسٹر مائنڈ فروغ نسیم ہیں، انہوں نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کیلئے کام کیا، مزید تاخیر کئے بغیر فروغ نسیم کو وفاقی کابینہ سے فوری الگ کیا جائے، فروغ نسیم کے غیر جمہوری اقدمات کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔پاکستان بار کونسل نے انور منصور خان کی سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی اور استعفیٰ کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل

مزید : صفحہ اول