نوازشریف سے پراسرار شخص کی خفیہ ملاقات،نجی ٹی وی کی رپورٹ

  نوازشریف سے پراسرار شخص کی خفیہ ملاقات،نجی ٹی وی کی رپورٹ

  



لندن(آئی این پی)علاج کے غرض سے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نوازشریف سے پراسرار شخص کی خفیہ ملاقات نے ہلچل مچادی۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں ایک پراسرار شخص نے ملاقات کی جو انتہائی خفیہ رکھی گئی، ملاقات کیلئے آنے والے پراسرار شخص کو میاں شہبازشریف اپنی گاڑی میں دو میل دور سے بٹھا کر لائے۔نوازشریف سے نامعلوم شخص کی ملاقات 40منٹ سے زائد جاری رہی اور اس پراسرار شخص کو اپارٹمنٹ کے پچھلے دروازے سے نکالا گیا۔پراسرار شخص کو چہرہ چھپا کر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ لایا گیا تھا، ان مناظر کو پاکستانی نژاد برطانوی صحافی نے ریکارڈ کر لیا جب کہ ملاقات کے حوالے سے مذکورہ شخص سے سوالات کیے گئے تو انہوں نے جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔چہرہ چھپائے شخص کی نواز شریف سے پراسرار ملاقات پرسوال اٹھ گئے ہیں کیونکہ نوازشریف سے ان کے پارٹمنٹ میں پارٹی رہنما تک ملاقات نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے کہ نوازشریف کی سالگرہ کا کیک بھی دروازے پر کاٹا گیا تھا اور سیاسی رہنماؤں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

نجی ٹی وی

مزید : صفحہ اول