عالمی ادارہ صحت کا کرونا وائرس کی بڑھتی وبا پر تشویش کااظہار

  عالمی ادارہ صحت کا کرونا وائرس کی بڑھتی وبا پر تشویش کااظہار

  



برسلز(آن لائن) چین کے باہر 26 ممالک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1152 ہو چکی ہے اور مجموعی طور پر 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران میں کورونا وائرس سے دو نئی ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد ایران میں مجموعی طور پر کرونا وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ امکان ہے کہ ایران میں اس وائرس پر قابو پا لیا جائیگا۔ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق یہ وائرس ایران میں شاید پہلے سے موجود تھا جبکہ چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 75567 ہو گئی ہے جن میں 2239 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

کرونا وائرس

مزید : صفحہ اول