افسروں کو کاغذی کارروائی نہیں،صرف کارکردگی دکھانا ہوگی:عثمان بزدار

افسروں کو کاغذی کارروائی نہیں،صرف کارکردگی دکھانا ہوگی:عثمان بزدار

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مظفر گڑھ کے طوفانی دورے میں فلاح عامہ کے منصوبوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد بھی رکھنے کیساتھ ساتھ یونیورسٹی آف مظفر گڑھ کے قیام کی اصولی منظوری، علی پور مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کی تعمیرسمیت عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے متعدد منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسروں کو کاغذی کارروائی نہیں اب صرف کارکردگی دکھانا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ کیااور گائنی وارڈ و لیبر روم کے تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں قصر بہبود کا افتتاح کیا۔ڈریس میک مرکز،بیوٹیشن ٹریننگ سینٹر،آرٹ اینڈ گرافس اورکمپیوٹر مرکز کا دورہ کرکے تربیت حاصل کرنیوالی خواتین سے مسائل دریافت کئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم اپنی نوعیت کے پہلے سہولت سینٹر کا بھی افتتاح کرتے ہوئے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس سٹیشن صدرکادورہ کیااور حوالات میں قید ملزم سے مسائل پوچھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر نے ملزم کی درخواست پر ڈی پی او مظفر گڑھ کو معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بے گنا ہ کو حوالات میں نہیں ہوناچاہیے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اچانک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی کورٹ پہنچے توکورٹ کا دروازہ باہر سے بند تھا،خاتون سائلہ کی آواز سن کر وزیراعلیٰ نے خود دروازہ کھولا اور سائلہ کی بات سنی اور دادرسی کیلئے ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریسکیو 1122کے کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس مظفرگڑھ میں شاہ جمال اورخان گڑھ میں دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوٹ ادو اورجتوئی میں ریسکیو 1122 کے قیام کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جتوئی تا ستھاری روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس مظفر گڑھ کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام سے مظفرگڑھ کے طلبا ء و طالبات کو دیگر شہروں میں اعلی تعلیم کیلئے نہیں جانا پڑے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سرکٹ ہاؤس مظفر گڑھ میں عمارت گرنے کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے سرکٹ ہاؤس مظفر گڑھ میں تحریک انصاف کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔ پارٹی عہدیداروں نے وزیراعلیٰ کو علاقے کے مسائل سے آگا ہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کارکنوں کو مسائل کے فوری حل کی یقین دہائی کرائی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سرکٹ ہاؤس مظفر گڑھ میں وکلاء کے وفدنے بھی ملاقات کی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے تحصیل علی پورمیں ہیڈ پنجند کا بغیر شیڈول دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیرا ج کے بحالی کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی آمد پرہیڈ پنجند پر لوگوں کی بڑی تعداد اورپارٹی ورکرز اکٹھے ہوگئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار ورکرز میں گھل مل گئے۔

سردار عثمان بزدار

مزید : صفحہ اول