بونیر،ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ،ملبے تلے دب کر 9افراد جاں بحق، 5زخمی

بونیر،ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ،ملبے تلے دب کر 9افراد جاں بحق، 5زخمی

  



بونیر (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بونیرمیں ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 9 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔محکمہ ریلیف کے مطابق بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے تیس کے قریب افراد ملبے تلے دب گئے۔امدادی کارروائیوں میں ملبہ تلے دبے 14 افراد کو نکال لیاگیا،جن میں 9 افراد جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو کے مطابق ملبے تلے دبے دیگر افراد کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی معدنیات عارف احمد زئی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا، معاون خصوصی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی تمام ترممکنہ داد رسی کی جائے گی، ذمہ داری میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ماربل کان/حادثہ

مزید : صفحہ اول