نیب کا ترمیمی آرڈیننس کے تحت مقدمات ختم کرنے کی اپیلوں کی مخالفت کا فیصلہ

نیب کا ترمیمی آرڈیننس کے تحت مقدمات ختم کرنے کی اپیلوں کی مخالفت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے متعدد ملزمان کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت مقدمات ختم کرنے کی درخواستوں کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام بااثر ملزمان کی بریت کی درخواستوں کیخلاف جوابات تیار کرلیے ہیں۔نیب حکام کے مطابق میگا کرپشن کیسز کے ملزمان کو بری کرنے کی درخواستوں کی مخالفت کی جائے گی اس سلسلے میں منی لانڈرنگ، جعلی بنک اکاؤنٹس، رینٹل پاورکیسز میں بریت کی درخواستوں کے جواب تیار کرلئے گئے ہیں۔نیب حکام کا مزید کہناہے کہ راجہ پرویزاشرف کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی جائے گی۔رینٹل پاور ریفرنس کے دیگر ملزمان مسعود چشتی، شمائلہ محمود کی درخواستوں کی بھی مخالفت کی۔نیب ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی، اکرم درانی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف بھی نیب اپنا جواب جلد جمع کروائے گا۔جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم عبدالغنی مجید کی درخواست بریت مسترد کرنے کیلئے نیب جواب جمع کروا چکا ہے۔
نیب ترمیمی آرڈیننس

مزید :

صفحہ اول -